• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری بلک واٹر سپلائی سکیم بحالی کیلئے دائر رٹ میں چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے جواب طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے مری بلک واٹر سپلائی سکیم بحالی کیلئے دائر رٹ میں چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے6مارچ تک تحریری جواب طلب کرلیا ہے نہ دینے کی صورت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت عالیہ نے یہ احکامات مری کے جاوید اقبال ستی کی رٹ پرجاری کئے جس میں پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء حلقہ این اے پچا س جا وید اقبا ل ستی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اربوں رو پے کی مری بلک واٹر سپلائی سکیم کی غیر قانونی بندش اورقومی خزانے کے اربو ں روپے کوضائع ہونے سے بچایا جائے۔حکومت نے سکیم سے ان علاقوں کو نکال دیا ہے جہاں اس کے مخالف ووٹرز کی اکثریت ہے۔شاہدخاقان عباسی سیاسی عناد کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ چا ر ارب کی بلک واٹر سپلا ئی سکیم کا منصو بہ 2004میں اس وقت کی پنجا ب حکو مت نے شرو ع کیا تھا جس پر تقریبا 2ارب رو پے قومی خزانے کے اس منصوبے پر خرچ کرنے اور کروڑوں روپےما لیت کے انتہا ئی قیمتی پا ئپ موقع پر مو جو د ہو نے کے با وجو د یہ منصو بہ بند کر تے ہو ئے قومی خزا نے کانقصان کیا گیا۔سماعت کے دوران عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ سکیم کا نظرثانی شدہ پی سی ون پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پاس زیر غور ہے۔جس پر عدالت عالیہ نے تحریری جواب نہ دینے کی صورت میں چیئرمین کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین