• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور ادویات ساز اداروں کا ڈرگ ایکٹ ترمیم کیلئے کمیٹی پر اتفاق

لاہو( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے   ادویہ ساز کمپنوں کے نمائندوں نے ملاقات کی ۔ اجلاس میں ترمیمی ڈرگ ایکٹ 2017 ء کے حوالے سے دونوں فریقوں نے ترمیم کے جائزے کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا  ۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نے واضح کیا کہ حکومت عوام کی صحت اور معیاری ادویات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی   سمجھوتہ  نہیں کرے گی  ۔اس موقع پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شعبہ صحت سے منسلک ادویات ساز نجی اداروں کے پانچ افراد پر مشتمل نمائندہ کمیٹی قائم کرکے ضروری قواعد و ضوابط کا تعین کر لیا جائے تاکہ ڈرگ ایکٹ 2017 ء کے ری ویو پر پیش رفت کی جا سکے ۔صوبائی وزیر اطلاعات میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت جعلی ادویات کے خاتمہ کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو معیاری ادویات دستیاب ہوں تاکہ اُن کی صحت کی مکمل حفاظت ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین