• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے میںوسیع پیمانے پر افسر وں کی ترقیاں اور تقرر و تبادلے

لاہور (جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے میں بڑے پیمانے پر افسران کی ترقیاں اور تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں منگل کے روز وزارت ریلوے پاکستان سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور وقار احمد شاہد کوگریڈ 19سے 20ترقی دیتے ہوئے چیف کمرشل منیجر ریلوے ہیڈکوارٹر تعینا ت کر دیا ہے جبکہ چیف ٹرانسپورٹیشن منیجر ڈرائی پورٹ ہیڈکوارٹر کا اضافی چارج بھی ان کوسونپا گیا ہے‘ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاور سفیان سرفراز ڈوگر کوگریڈ 20میں ترقی دیکرانہیں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ محمد حنیف گل کو گریڈ 20ترقی دیگر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح چیف ٹرانسپورٹیشن منیجر ہیڈکوارٹر عامر علی بلوچ کا تبادلہ کرکے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر 58لوکوموٹوز ہیڈکوارٹر راحت مرزا کوگریڈ 20میں ترقی دیتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر تعینات کیا گیا ہے ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر سی ڈی ایل ورکشاپس راولپنڈی کو تبدیل کرکے قائم مقام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈبلنگ آف ٹریک ٹو علی محمد آفریدی کو تبدیل کرکے چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ اپنی نئی ذمہ داریوں کے ساتھ وہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈبلنگ آف ٹریک ٹو کے امور کی بھی دیکھ بال کریں گے ۔ریلوے کے گریڈ 20ا ور 19کے چار افسران سینئر مینجمنٹ اور نیشنل مینجمنٹ کورس پر چلے گئے ہیں کورس پر جانے والے افسران میں چیف کمرشل مینجر پسنجر خالد خورشید کنور ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر اعجاز احمد بروڑو، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی عبدالمالک اور چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن شارخ افشار شامل ہیں ۔
تازہ ترین