• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اساتذہ کو احتجاج پرمجبور کررہی ہے،پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی و دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین خصوصاً اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک پر نظر ثانی کرے۔ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے جبکہ سیکرٹریٹ ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس اور سیکرٹریٹ الائونس دے کر ملازمین کے درمیان واضح تفریق پیدا کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے دیگر ملازمین کی طرح اساتذہ میں بھی بے چینی و اضطراب بڑھتا جارہا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے حکومت اساتذہ کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے جبکہ اساتذہ برادری اس سے گریزاں ہے۔
تازہ ترین