• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورپریس کلب اورانٹرنیشنل فائونڈیشن آف پنجابی جرنلسٹس کے زیر اہتمام مظاہرہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر لاہور پریس کلب اور انٹرنیشنل فائونڈیشن آف پنجابی جرنلسٹس کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں پنجابی زبان کو پرائمری سطح سے ذریعہ تعلیم بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، ممبر گورننگ باڈی قاسم رضا، اور دیگر بھی موجود تھے۔ صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ پنجابی زبان کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانا ہوگا جس سے ہماری مادری زبان کو فروغ ملے گا۔
تازہ ترین