• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ کے کارندوں کا ریکسر لائن میں دستی بم حملہ، خاتون زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں لیاری گینگ کے کارندوں کا دستی بم حملہ ، دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جبکہ علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا، آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری افشانی گلی ریکسر لائن، گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی ،دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت 30سالہ خیر النساء زوجہ محمدسلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او ایاز خان کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں قبضےکے لیے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ اور مخالف گروپ بابا لاڈلہ کے کارندوں کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں  دستی بم سے حملہ ہوا ہے ، پولیس تفتیش کررہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین