• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تبدیلی، بائیو میٹرک ویری فکیشن نظام سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سینٹرل جیل کراچی میں41قیدیوں کی تبدیلی سے متعلق دائر درخواست پر جیل میں بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم کیلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سربراہی میں 27فروری تک اجلاس بلانے اور 13مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں، منگل کو جسٹس منیب اختر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے سینٹرل جیل کراچی میں41قیدیوں کی تبدیلی سے متعلق این جی او کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی،سماعت کے موقع پر جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں جیل میں بائیومیٹرک سسٹم سے متعلق ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات سے عدالت کو آگاہ کیاجائے، مقامی این جی او کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی ویری فکیشن کا کوئی نظام نہیں، قیدیوں کی ویری فکیشن کیلئے بائیومیٹرک سسٹم رائج کیاجائے جبکہ 2013میں وزیر اعظم کے جیل کے دورے  میں انکشاف ہوا کہ تھا کہ 41قیدی تبدیل ہوچکے ہیں،ان قیدیوں کو جیل سے نکال کر ان کی جگہ دوسرے افراد کو جیل میں قیدی ظاہر کیا گیا،لہذا استدعا ہے کہ جیل میں بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم متعارف کر وانے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں ۔
تازہ ترین