• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) خاتون کوزیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث ملزم کی ضمانت مسترد، پوليس کےمطابق ملزم نے 2014میں بیوہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزم کو موبائل نمبر کی مدد سے ٹریس کرکے کرفتار کیا گیا،  ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج ہوا،سرکاری وکيل شکيل عباسی کا اپنے دلائل ميں کہنا تھا کہ ملزم قتل کا اعتراف کر چکا ہے، ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے، جبکہ مقامی عدالت ميں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کےمقدمہ میں عدالت نے ملزمان عبدالمجید اور احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے تیس ،تیس ہزار زر ضمانت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، ملزمان کو تھانہ میٹھا در کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین