• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل کر نے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی،ڈاکٹر بدرالکلام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہری سندھ کے عوام کو ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے شعور اجاگر کرنے اورتعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے آگاہی دینے کیلئے سندھ اربن گریجویٹ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکیا جاسکے جہاں سیاست کا عمل دخل نہ ہو اور ہر کسی کو اپنی صلاحیتوں کے بہتر اظہار کے موقع میسر آسکیں ان خیالات کا اظہار سندھ اربن گریجویٹ فورم کے صدر ڈاکٹر بدرالکلام سمیت دیگر مقررین نے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہری سندھ کا پڑھا لکھا طبقہ نامناسب حالات کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جارہا ہے اس Brain Drainکا جو نقصان قوم کو پہنچ رہا ہے اسکے متعلق سنجیدگی سے سوچنا چاہئے تھا لیکن افسوس کہ جن کے ہاتھوں میں صوبے کی باگ ڈور ہے انہوں نے سیاست چمکانے کے سوا کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں تعلیم،ٹرانسپورٹ اور صحت سمیت بہت سے مسائل موجود ہیں جنہیں مثبت سوچ کے ساتھ مل جل کر حل کرنا ہوگا۔تقریب سے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رضوان،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ظفر عباس،نائب صدرنادیہ رحمان، سیکریٹری مالیات مہوش کلام اور سیکریٹری اطلاعات سید حمیر ہاشمی نے بھی خطاب کیا اور سندھ اربن گریجویٹ فورم کے اغراض و مقاصد پر روشی ڈالی ۔
تازہ ترین