• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی صنعتی ایریا،کیمیکل کے گودام میں آ گ سے سامان جل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی کے باعث بھار ی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر 15 میں واقع کیمیکل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر جگہوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ، واقعے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ٓگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے دیگر مراکز کی گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں اور مجموعی طور پر پانچ گاڑیوں نے آگ بجھانے  کے عمل میں حصہ لیا اور دو گھنٹو ں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
تازہ ترین