• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں احتجاج،گرفتار 7ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے اورنگی ٹاؤن میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی جلائو گھیراؤ پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار ہونے والے 7ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور تفتیشی افسر کو 6مارچ تک چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے عدالت نے زیر دفعہ 497کے تحت رہا کیے جانے والے 2افراد محمد زوہیب اور زوہیر سے متعلق پولیس کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنالی ہے منگل کو پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے 7ملزمان محمد جنید ،نظام الدین ،فیاض محمد شفیق عمران علی محمد انیس اور وحید حسین کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں 19فروری کو اسلام چوک پر بڑی تعداد میں لوگ مظاہرہ کر رہے تھے پولیس مظاہرین کو منع کیا لیکن مظاہرین نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔
تازہ ترین