• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کے عقب میں محکمہ صحت کے ڈپو میں آگ لگنے سے متعدد گاڑیاں جل گئیں، تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے عقب میں واقع ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے پلاٹ پر کھڑی ناکارہ گاڑیوں میں منگل کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جو شدت اختیار کرتے ہو ئے اسٹاف کوارٹرز تک جا پہنچی،اسٹاف کوارٹرز کی نچلی منزل پر اسپتال کے ریکارڈ روم اور ادویہ کے ذخیرے کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو اور پاک نیوی کے ایک گاڑی نے موقع پر پہنچی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ میں کئی سال سے ناکارہ کھڑی ایم این سی ایچ پروگرام کی 8گاڑیاں جل گئیں۔ 
تازہ ترین