• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہوں کی بحالی حکومتی عدم تو جہی کا شکار ہے،ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے کراچی کی مختلف شاہراؤں پر تعمیراتی کاموں کی سستروی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور دانستہ غفلت عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے۔مختلف شاہراؤں کی عارضی بندش نے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کر رکھا ہے۔منٹوں کے فاصلے کو گھنٹوں میں بھی طے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔مریضوں،طلبا اور ملازمین کے لیے یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ شاہراؤں کی بحالی حکومتی عدم توجہی کا شکارہے۔عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حکومتی دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔زیر تعمیرسڑکوں پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثات معمول کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔دھول اور گرد و غبارکی وجہ سے لوگ سانس کے عارضے سمیت مختلف جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شاہراؤں کی حالت دیکھ کر لگتا ہے جیسے پورے شہر کی بغیر کسی تعمیری منصوبہ بندی کے کھدائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کا اندازہ ائیر کنڈیشند کمروں میں بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا۔قوم کے نمائندوں کا یہ فرض منصبی ہے کہ وہ عوام میں جا کر ان کی تکالیف سے آگاہ ہوں۔انہوں نے صوبائی گورنمٹ سے مطالبہ کیا کہ عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے۔شاہراؤں کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
تازہ ترین