• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خداداد کالونی اور لائنز ایریا، گرین بیلٹ پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ

کراچی  (اسٹاف رپورٹر)شاہراہ قائدین سے متصل خداداد کالونی اور لائینز ایریا تک جانے والی گرین بیلٹ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ، ایک کلومیٹر طویل گرین بیلٹ پر یہ کارروائی کے ایم سی اور ڈی ایم سی ایسٹ کیجانب سے مشترکہ طور پر سر انجام دی گئی اسطرح سیکڑوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے گرین بیلٹ کو صاف کر دیا گیا ہے گرین بیلٹ پر قبضہ کر کے اس پر پکی تعمیرات قائم کرنے کے علاوہ کیبنز، ٹھیلے اور پتھارے لگے ہوئے تھے جس سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار تھے جب کہ گزر گاہیں تنگ ہو گئیں تھیں جبکہ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت بھی تقریبا ختم ہو کر رہ گئی تھی چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے بھی جاری آپریشن کے کام کا معائینہ کیا اورکہا کہ مئیر کراچی وسیم اختر کی ہدایات کے پیش نظر تجاوزات کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات میں بلدیہ شرقی، بلدیہ عظمی کی معاونت کررہی ہے شہریوں کو تجاوزات سے پاک جگہوں کی فراہمی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔
تازہ ترین