• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر پاؤ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3ملزمان ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیر پاؤ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان مارے گئے، تفصیلات کے مطابق  قائد آباد تھانے کی حدود شیر پاؤ کالونی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے،ایس ایچ او عصمت اللہ مروت کے مطابق ملزمان شہری دلاور خان سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرا ر ہوگئے تھےتاہم گشت پر موجود اہلکاروں کو متاثرہ شخص نے اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین ملزمان مارے گئے،ملزمان  کے قبضے سے اسلحہ،موٹرسائیکل اورمدعی دلاور سے چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی،مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔ 
تازہ ترین