• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے کراچی آنیوالی بس سے 11 کلو ہیروئن برآمد، ڈرائیور سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز پریونٹیو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس کے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی11 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر کرکے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا  ہے  چیف کلکٹر کسٹم انفورسٹمنٹ زاہد کھوکھر نے منگل کو کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ نمبر BSB-353 کو موچکو چیک پوائنٹ آر سی ڈی ہائی وے پر روک کر بس کے خفیہ خانوں سے 11کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی گئی ہے یہ ہیروئن بس مسافر نعیم نے ایک ایک کلو کے پیکٹ میں چھپائی تھی، پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 11 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے  زاہد کھوکھر نے بتایا کہ کسٹم حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس کے ذریعہ ہیروئن اسمگل کی جارہی ہے ،جس پر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس کی تلاشی لی تاہم انھیں مطلوب شخص نہیں ملا کیونکہ ملزم  ہیروئن   بس میں چھپا کر کسٹم چیک پوسٹ سے پہلے اتر کر دوسری بس میں سوار ہو گیا تھا ہیروئن چھپانے میں بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے بھی اس کے ساتھ تعاون کیا جس پر مرکزی ملزم نعیم کے ساتھ ڈرائیور محمد عثمان ولد محمد افضل ،کنڈیکٹر محمد صلال احمد ولد اکرم  کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین