• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں نے ریاست کے اندر ریاست بنالی ہے،یعقوب شہباز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ چارسدہ میں ہونے والے دھماکہ لمحہ فکریہ اور انتہائی قابل مذمت ہے،دہشتگردوں نے ریاست کے اندر ریاست بنالی ہےا،اس واقعے میں جا ں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اس وقت پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ ریاست نے پا کستان کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ملک بھر میں دہشت گردو ں کی نرسریاں پھر اُبھر تی جارہی ہیں دہشت گرد وقفے وقفے سے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہورہے ہیں۔یعقوب شہباز نے کہا کہ سیا سی اور مذ ہبی جما عتوں کو چائیے کہ محاذ آ رائی اور مخا لفت کی سیا ست چھوڑ کر دہشت گردی کے مسئلے پرایک موقف اور ایک آواز ہو جائیں، اگر اب بھی ہمارے حکمرانوں نے دہشت گردی کے خلاف کوئی جامع پالیسی نہیں بنائی تودہشت گردی کا یہ ناسور ہمارے ملک کوکھنڈر میں تبدیل کردے گا۔
تازہ ترین