• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہرے نظام امتحان کیخلاف درخواست کی سماعت، ایس ایم لا کالج کو جواب داخل کرنیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایم لاکالج میں دہرے نظام امتحان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں جامعہ کراچی نے جواب داخل کرادیاہے عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایم لا کالج کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے،منگل کو جسٹس منیب اختر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے ایس ایم لا کالج میں دہرے نظام امتحان کے خلاف اظہر علی و دیگر کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی،اس موقع پر جامعہ کراچی کی جانب سے جواب داخل کیا گیا جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ جامعہ میں 5 سالہ لا  ڈگری کمبائین (مشترکہ) نہیں ہے ،،دو سالہ گریجویشن اور تین سال کی لا ڈگری دی جاتی ہے ،سماعت کے دوران ذوالفقار سولنگی ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی نے2016ترمیم کر کے ڈگری کو علیحدہ کیا ہے جو کہ پاکستان بار کونسل کے رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزاروں نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر  آئینی درخواست میں سیکرٹری قانون اور پرنسپل ایس ایم لا کالج سمیت  دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایس ایم لا کالج میں 2013سے سیکنڈ ائیر میں زیرتعلیم ہیں اور انہیں 50فیصد سے کم مارکس لینے پر اگلے درجے میں ترقی نہیں دی جارہی جبکہ جامعہ کراچی کے طلبا کو 45فیصد مارکس پر اگلے درجے میں ترقی دی جاتی ہے اورجامعہ کراچی کی جانب سے ایس ایم لا کالج کی ڈگری جاری کی جاتی ہے اس کے علاوہ سیکنڈ ائیر کے طلبائ کو ضمنی امتحان کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ،دہرے معیار کے باعث قیمتی تعلیمی سال ضائع ہورہے ہیں،لہذ ا استدعا ہے کہ دہرے معیار کو ختم کیا جائے ۔
تازہ ترین