• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بم دھماکوں کا ذمے دار افغانستان ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپوڑٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے افغانستان دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، امریکا اور اس کے اتحادی اس ملک کو طویل عرصے بعد بھی دہشت گردوں سے پاک نہیں کرسکے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ چند دنوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کا ذمے دار افغانستان ہے،انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لئے  افغانستان کو دہشت گردوں سے پاک اور بھارت کواس کی حمایت سے روکنے میں عالمی برادری کو اپنا  فوری موثر کردار ادا کرنا ہوگا جس کے بغیر حالات میں بہتری نہیں آئے گی۔ 
تازہ ترین