• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر چار غوث پاک روڈ پر واقع رمضان ملک شاپ میں منگل کی شام ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے  دکاندار 36سالہ فیضان ولد شوکت زخمی ہوگیا ، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو علاقہ مکینو ں نے ایک ڈاکو کو  پکڑ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا، ایچ او رحیم خان کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکو کو لوگوں کے چنگل سے نکال کر اسے اسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی جو کورنگی جمعہ گوٹھ کا رہنے والا تھا۔
تازہ ترین