• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’مغرب کا وقت ہو رہا ہے۔
مسجد میں جماعت ہو چکی ہوگی۔
کیا میں وضو کر کے یہاں نماز پڑھ لوں؟‘‘
میں نے دوست سے اجازت طلب کی۔
ہم اس کے گھر کے ڈرائنگ روم میں بیٹھے تھے۔
’’نہیں، مسجد ہی چلتے ہیں۔‘‘
دوست نے اصرار کیا۔
میں راضی ہو گیا۔
راستے میں پوچھا،
’’گھر میں نماز پڑھنے میں کیا مسئلہ تھا؟‘‘
دوست نے ہچکچاتے ہوئے کہا،
’’دراصل پانی کی موٹر زیادہ بجلی کھاتی ہے۔
بل بہت بڑھ جاتا ہے۔
ہم نے اسے کنڈے پر ڈال رکھا ہے۔
چوری کی بجلی سے کھینچے گئے پانی سے وضو نہیں ہوتا۔‘‘
تازہ ترین