• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ روم میں ڈوبنے والے 74 مہاجرین کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے برآمد

طرابلس (اے ایف پی، جنگ نیوز) بحیرہ روم کے زریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے74 تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے مغربی شہر زاویہ کے ساحل سے برآمد ہوگئیں ، لیبیا میں ہلال احمر کے مطابقملنے والی یہ لاشیں اُن افریقی مہاجرین کی ہیں جو گزشتہ2 دنوں کے دوران بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ زاویہ کے قریب ہارچا کے رہائشیوں نے ایک ٹوٹی ہوئی کشتی دیکھی جس کے بعد ہنگامی سہولت فراہم کرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا گیا ، کشتی میں بھی موجود تھیں ، ساحل سے مزید لاشیں بھی برآمد کی گئیں جبکہ مزید نعشیں ملنے کا بھی امکان ہے ،مہاجرین کیلئے قائم عالمی ادارے کے مطابق اس کشتی کو جان بوجھ کر اتوار کے روز سمندر میں ڈبویا گیا تھا جس کے نتیجے میں 100 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔
تازہ ترین