• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی بجٹ کی جوابدہی لاگو کی جائے، داعش کو شکست دینے کیلئے کرپشن کر خاتمہ ضروری ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

لندن (اے ایف پی، جنگ نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ داعش اور بوکوحرام جیسے شدت پسند گروہوں کو شکست دینے کے لئے مغربی حکومتوں کو بدعنوانی روکنے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، داعش کوشکست دینا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بدعنوانی کے اس ماحول کو ختم نہیں کیا جاتا جو اس شدت پسند تنظیم کو پھلنے پھولنے میں مدد دے رہا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مغربی ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوجی بجٹ میں جوابدہی کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کی کوشش کریں، نائیجیریا، لیبیا اور عراق جیسی ریاستوں میں کرپشن کی پالیسیاں شدت پسندوں کے لئے زرخیز زمین مہیا کررہی ہیں،  بدعنوانی نے حقیقی طور پر عراقی فوج جیسی بعض افواج کو کمزور کیا ہے، طاقت کے غلط اور بے جا استعمال کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پیدا ہوتا ہے اور اسی سے شدت پسند گروپ فائدہ اٹھاتے ہیں اور لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں، یہ بات عالمی ادارے کی برطانوی شاخ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے، 44 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کا عنوان ’دی بگ اسپن‘ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرپشن شدت پسندی کے اسلحہ خانے میں سب سے طاقتور ہتھیار ہے، رپورٹ کے مطابق شدت پسند گروہ لوگوں کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ان کے غصے کو استعمال کرتے ہوئے انہیں شدت پسندی پر مائل اور بھرتی کرتے ہیں، شدت پسند کوئی بھر جرم کرنے کے لئے بدعنوان افسران اور ان کے روابط کو استعمال کرتے ہیں جو انہیں مالی اور اسلحے کی ترسیل میں مدد فراہم کرتے ہیں، کرپشن ان ریاستی اداروں میں بھی گھر کرجاتی ہے جنھیں شدت پسند طاقتوں پر نظر رکھنی چاہئے، نگراں ادارے کے مطابق عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی حملے دیرپا امن قائم کرنے کے لئے بدقسمتی سے ناکافی ہیں اور اس کے لئے ایسی حکومتوں کی ضرورت ہے جو قابل احتساب ہوں، جب لوگ اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر اپنا اعتبار مکمل طور پر کھو بیٹھتے ہیں تو داعش جیسی شدت پسند تنظیمیں پروان چڑھتی ہیں، جب سرکاری حکام لوگوں کی پریشانیوں سے فائدہ اٹھانے لگیں، جب پولیس لوگوں کے تحفظ کے بجائے ان کا استحصال کرے اور جب معاشی مواقعوں سے صرف چند لوگ ہی فاہدہ اٹھانے لگیں اس وقت داعش خود کو ایک مخالف قوت کے طور پر مسیحا کی طرح پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
تازہ ترین