• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا نا کام دہشتگرد حملہ، پولیس اور وزیر اعلیٰ کی بہترین کا رکر دگی کا ثبوت ہے،رہنما تحر یک انصا ف فرانس

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ملک اصغر محمد برہان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر صوبہ کی پولیس  اور وزیر اعلی پرویز خٹک کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز میں مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں  اور کارکنوں کو  عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ، جنہوں نے صوبہ  خیبرپختونخوا کے  عوام کو منظم  نظام دیا ، جس کا منہ بولتا ثبوت آج کا واقعہ کو ناکام بنا نا ہے، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ بات سچ ثابت ہوگئی ہے کہ  پی ٹی آئی نے صوبہ میں مثالی پولیس بنا دی ہے۔    
تازہ ترین