• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناما: پاکستانی سفیر کی بحرین چمبر کے چیئرمین سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری پر گفتگو

کراچی (نیوزڈیسک) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین چمبر آف کامرس کے چیئرمین خالد المواید اور ممتاز تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، ملاقات میں ممتاز تاجر اور الزیانی گروپ کے سربراہ خالد الزیانی، بن ہندی گروپ کے چیئرمین احمد بن ہندی، الکوھیجی گروپ کے سربراہ عبدالجبار اور کوہیجی، ساجد اظہار الحق اور پاکستان بحرین بزنس کونسل کے صدر محمد عثمان بھی شریک تھے ۔جاوید ملک نے ’’بحرینی تاجروں کو آگاہ کیاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے اور ملک میں تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پیدا ہونے والے مواقع پر بھی بریف کیا،جاوید ملک نے بحرینی تاجروں کو بتایا کے مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، بحرین چیمبر آف کامرس کے صدر خالد المواید نے پاکستانی سفیر جاوید ملک کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، خالد المواید نے کہا کے  بحرین پاکستان سے تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک میں اقتصادی تعلقات کا فروغ نہایت ضروری ہے،انہوں نےپاکستانی سفیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان بحرین بزنس کانفرنس میں بحرین سے ایک بڑا وفد پاکستان آئیگا ، اس موقع پر چیئرمین نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو بحرینی وفد کے پاکستان کو دورہ کو حتمی شکل دے، پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ مارچ کےآخری ہفتے میں پاکستان بزنسس کانفرنس نہایت کامیاب ہوگی۔ 
تازہ ترین