• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈکی پارلیمنٹ نے بھنگ کی کاشت کے حق میں ووٹ دیدیا

ایمسٹرڈیم(رائٹرز)ہالینڈکی پارلیمنٹ نے منگل کو بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دینے کے حق میں رائے دی ہے جس کے باعث موثرطورپراس ملک کی  برداشت پر مبنی طویل پالیسی قانونی شکل اختیارکرلے گی۔رائٹرزکے مطابق اب تک اس ملک میں بھنگ کی فصل(جس سےچرس بھی بنتی ہے) کی کاشت تکنیکی طورپر غیرقانونی تھی لیکن پولیس کئی گرام سے زائد چرس پر قانونی کارروائی سے انکار کردیتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پارلیمان کی جانب سے اس پودے(بھنگ)کی پیشہ ورانہ کاشت کی اجازت کے لئے ووٹ سے اس ملک کے’’کافی شاپس‘‘ کو بھی اجازت مل جائے گی جو کھلے عام اس ڈرگ(نشہ آورشے)کی فروخت کرسکیں گی،جو اس کی فراہمی کا ایک قانونی ذریعہ ہوگا۔
تازہ ترین