• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی سے اسلحہ برآمدگی،مضحکہ خیز ڈراموں کا سلسلہ بند کیا جائے،ایم کیو ایم لندن

لندن ( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ  لندن کے ترجمان نے لانڈھی نمبر6میں گھرسے اسلحہ برآمدکرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کوایم کیوایم کے خلاف جاری کارروائیوں کاتسلسل قراردیاہے، ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم دشمنی میں رچائے جانے والے ان مضحکہ خیز ڈراموں کا سلسلہ بندکیا جائے،تر جما ن کے مطابق  اب  وطیرہ بنالیا گیا ہے کہ ہر دو روزبعدکسی قبرستان، کسی میدان، کسی پارک ، کسی خالی مکان یاپلاٹ سے اسلحہ برآمد کرنے کاڈرامہ رچایاجاتاہے اورساتھ ہی یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیاجاتاہے کہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کاہے، ترجمان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے اپیل ہے کہ وہ ایسے عناصرکے خلاف کارروائی کریں اور ایم کیوایم دشمنی میں رچائے جانے والے ان مضحکہ خیز ڈراموں کا سلسلہ بند کرائیں۔ 
تازہ ترین