• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے آپریشن میں بھارتی ایئر فورس کو شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی (رپورٹ/ جاوید رشید) بھارتی فورسز نے کشمیر آپریشن میں بھارتی ایئرفورس کو شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو اپنے خصوصی رابطہ سے معلوم ہوا ہے کہ دہلی کی وزارت داخلہ کی منسٹری میں کشمیر میں مزید آپریشن کے بڑھانے کے حوالے سے وزیر داخلہ پروفیسر راج ناتھ سنگھ کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو روکنے کے لیے مزید آپریشن کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ گھر گھر آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے اس لئے کہ کشمیر کے حوالے سے آپریشن کی اطلاعات میں فورسز پر انگلیاں اٹھتی رہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ کشمیر کے آپریشن میں بھارتی ایئر فورس کو بھی شامل کیا جارہا ہے جو مجاہدین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گی۔ اطلاع ہے کہ اس حوالے سے بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی کارروائی مکمل کرلی ہے۔
تازہ ترین