• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی کی بہتر صورتحال، مالم جبا میں ’’اسکی ٹورازم‘‘ لوٹ آیا

کراچی(نیوزڈیسک) وادی سوات میں سیاحت و ’’اسکنگ‘‘ کے دوبارہ فروغ کیلئے مالم جبا میں اقدامات کیے جارہے ہیں، طالبان نے 2007سے 2009کے درمیان ’’اسکنگ ‘‘ کو غیر اسلامی قرار دیا تھا اور متعدد’’ اسکنگ‘‘ کے مقامات کو مسمار کردیا تھا تاہم اب وادی میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کے باعث مالم جبا میں ’’اسکی ٹورازم‘‘ لوٹ آیا ہے، ساتھ ہی لوگوں کے آرام کےلیے ایک لگژری ہوٹل بھی زیر تعمیر ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور متعدد یورپی ممالک کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث ویزہ پالیسیوں میں سختی اور جنگ زدہ افغانستان کے باعث خطے کا روڈ ٹرپ مشکل ہوتا جارہا ہے جس کے باعث پاکستانیوں کےلیے یہ بہتر ہوگا کہ وہ غیر ممالک میں چھٹیاں گزارنے کے بجائے اپنے ملک کی سیاحت کریں۔
تازہ ترین