• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نااہلی ریفرنس، ہائی کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آج طلب کر لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں زیر التواءعمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کے زائد المیعاد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی متفرق درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آج معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے۔ لارجر بنچ تشکیل دینے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر متفرق درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے کی۔ اس موقع پر بابر اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ زائد المیعاد ریفرنس پر کارروائی روکنے کی درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔
تازہ ترین