• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی صوبہ شہر محفوظ نہیں،حکمران قوم کو سی پیک کی نوید سنارہے ہیں،مہاجر قومی موومنٹ

کراچی (پ ر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان  سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ کوئی صوبہ محفوظ نہیں کوئی شہر محفوظ نہیں جبکہ حکمران قوم کو سی پیک کی نوید سنارہے ہیں، چار سدہ دھماکہ اور مسلسل خودکش دھماکے ملک کی ساکھ کو داؤپر لگانے کے لئے کافی ہیں، حکمران اپنی ناکامی کو تسلیم کریں۔تنویر قریشی نے عارضی بیت الحمزہ پر لائنزایریا سے آئے ہوئے بزرگوں کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ دہشت گردی کے سدِباب کے لئے عملی اقدام نظر آنا چاہیے جبکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے،ناکہ دہشت گردی کے نام پردرگا ہوںاور عوامی تفریحی مقامات پر پابندی لگانے سے دہشت گردوں کو مزید تقویت ملے گی۔ تنویر قریشی نے کہا کہ سہون میں دھماکے کے بعد قوم کی آنکھیں کھل چکی ہیں، برسوں سے عوام کے نام پر حکمرانی کرنے والے سندھ کے قدیم شہروں موہن جودڑو بنانے پہ تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چار سدہ کچہری گیٹ پر ہونے والی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔
تازہ ترین