• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مزید 6پاسپورٹ سینٹرز آپریشنل کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی (ثاقب صغیر/ اسٹاف رپورٹر)محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے سندھ کے مزید 6شہروں میں پاسپورٹ سینٹرز کو آپریشنل کرنے کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہیں۔جن شہروں میں نئے پاسپورٹ سینٹرز بنائے گئے ہیں ان میں مٹھی ،عمر کوٹ ،ٹنڈو محمدخان ،سجاول ،شکارپور اور گھوٹکی شامل ہیں۔ڈائریکٹر پاسپورٹ سندھ خالد میمن کے مطابق تمام سینٹرز کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ایک خط لکھ کر آگاہ کر دیا گیا ہے،وزارت داخلہ سے اجازت ملنے کے بعد ان تمام6سینٹر زکو آپریشنل کر دیا جائے گا۔خالد میمن کا کہنا تھا کہ نئے سینٹرز کے قیام سے شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے بننے والے پاسپورٹ ایگزیکٹیو سینٹر کی تیاریاں بھی حتمی مرحلے میں ہیں اور جلد ہی کراچی میں ایگزیکٹیو پاسپورٹ سینٹر کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین