• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی علاقوں میں تھری جی سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، انوشہ رحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )جازپنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 10ٹیلی سنٹرز قائم کرے گا اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے ، حکومت نے ملک بھر کے پسماندہ ایریاز میں پانچ سو ٹیلی سنٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہاں کے لوگوں کو جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات میسر آ سکیں ، اس حوالے سے گزشتہ روز یونیورسل سروسز فنڈز کمپنی اور جاز کے درمیان معاہدے پردستخط کئے گئے ، وزارت آئی ٹی اے میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمٰن، سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر ، سی ای او یو ایس ایف حارث چوہدری ،جاز کے سی ای او عامر ابراہیم کے علاوہ وزارت آئی ٹی اور جاز کے اعلٰی حکام نے شرکت کی، ان ٹیلی سنٹرز کے قیام کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کے لوگوں کو ای سروسز کی بنیادی سہولیات ، روزگار کے مواقعوں کی فراہمی اور شہری و دیہی علاقوں میں موجود ڈیجیٹل تفریق کا خاتمہ کرنا ہے، اس موقع پر وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمٰن نے کہا کہ پاکستان بھر کے دیہی علاقے کے لوگوں کو تھری جی سروسز کی فراہمی اولین ترجیح رہی ہے ، ٹیلی سنٹرز کے قیام کا یہ منصوبہ بھی دراصل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے
تازہ ترین