• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں افغان شہریوں کیخلاف آپریشن،11 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی میں غیرقانونی اور مشتبہ افغان شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ منگل کی صبح مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والے افغانیوں کے پاس سے ان کی پاکستان میں موجود ہی کی درست دستاویزات نہ مل سکیں۔ ایک گرفتار افغانی کی تحویل سے ایک مشتبہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ تمام گرفتار افغان شہریوں کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں سے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ان افغان شہریوں سے باریک بینی کے ساتھ تفتیش کرے گی۔
تازہ ترین