• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”رننگ شادی “ جمعہ کو ”جیوفلمز“ کے تحت ریلیز ہوگی

 کراچی (جنگ نیوز) لو ، رومانس، ایکشن ،تھرل ، بہترین کامیڈی اور دلچسپ کہانی پر مشتمل بھارتی فلم ”رننگ شادی“ 24فروری کو پاکستان بھر میں ”جیوفلمز“ کے تعاون سے ریلیز کی جارہی ہے۔فلم کے شائقین محبت کے سریلے گیتوں سے بھی لطف اندوز ہونگے۔ فلم کی کہانی دوستوں کے ایک ایسے گروپ کے گرد گھوم رہی ہے جو بھاگ کر شادی کرنے والوں کی مدد کے لئے ویب سائٹ ”runningshadi.com“بناتے ہیں۔ یہیں سے یہ فلم ایک نیا موڑ اختیار کرتی ہے کیونکہ محبت کرنے والے جوڑے شادی کا ارادہ تو کرلیتے ہیں لیکن اپنے والدین سے شادی کی اجازت لینا بھی گوارا نہیں کرتے، یہ اپنے مستقبل کی فکر کرتے ہیں نہ ہی شادی کے بعد زندگی میں آنے والے اَن گنت مسائل کا سوچتے ہیں، یہیں سے اُن کی زندگی میں نئے چیلنجز آتے ہیں اور اِسی موضوع کو فلم میں بہت خوبصورتی سے اُجاگر کیا گیا ہے۔ ”رننگ شادی“ کی ویب سائٹ تشکیل دینے والے افراد ایسے جوڑوں کی شادیاں کرائیں گے جن کے گھر والے اُن کی شادی کیلئے راضی نہیں ہوتے۔ فلم میں کئی دلچسپ اسکینڈلز بھی منظر عام پر آئیں گے۔ فلم کے درمیان میں تھرل بھی ہوگا ، ایکشن بھی اور مزیدار کامیڈی بھی۔ ”runningshadi.com“ ویب سائٹ کی تشکیل کے بعد اِن شادی شدہ جوڑوں کی زندگی میں کس طرح تبدیلیاں آئیں گی، یہ کس طرح آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور اِن کے ساتھ کیا کچھ ہوگا؟۔ یہی سب اس فلم میں دکھایا جائے گا۔ فلم کے تمام گیت پیار اور محبت کے سریلے سُروں سے سجے ہیں۔ مرکزی ہیروئن ”تاپسی پنو“ کی بھی اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی ہورہی ہے۔ امیت سادھ فلم کے ہیرو ہیں۔ اِن کے علاوہ ارش باجوہ اور دیگر نامور ستارے بھی فلم کا حصہ ہیں۔ ”رننگ شادی ڈاٹ کام“ کے ہدایتکار امیت روئے ہیں جنہوں نے ناوجوٹ گلتی کے ساتھ ملکر اس فلم کو مشترکہ طور پر تحریر بھی کیا ہے۔ 
تازہ ترین