• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگناہ ہوں،کہتے ہیں رفاعی پلاٹ پر قبضہ کرکے گھر بنادیئے، ڈاکٹر عاصم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں میں بے گناہ ہوں،کہتے ہیں رفاحی پلاٹوں پر قبضہ کرکے گھر بنادیئے گئے۔ جنہوں نے گھر بنائے ہیں ان کو نہیں پکڑتے اور جنہوں نے اسپتال بنائے ہیں ان کو پکڑرہے ہیں۔ وہ احتساب عدالت میں سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں سندھ میں اسپتالوں کی بری حالت ہے۔ اسپتالوں کو بنانے کیلئے بہت کام کی ضرورت ہے۔ سب سے بڑے مسائل ادویات کے ہیں، جب تک وفاقی حکومت پالیسی ٹھیک نہیں کریگی اور اسے ڈی ریگولیٹ نہیں کیا جائیگا تو مسائل یہی رہیں گے۔ میں لیڈر نہیں ورکر ہوں۔ کچھ ذمہ داریاں ملیں گی تو اسے پورا کرونگا۔ احاطہ عدالت ميں داخل ہوتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ آپ نے وہ فلم کا ڈائیلاگ نہیں سنا جہاں شہنشاہ جاتا ہے ساری عدالتیں کھل جاتی ہیں۔ ایک صحافی نے سوال کيا کہ آپ تو کہتے ہیں کے آپ مظلوم ہیں جس پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ کيا ظالم شہنشاہ نہیں ہوسکتا، مجھے آپ مظلوم سمجھیں۔ 
تازہ ترین