• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسپیشل پراسکیوٹر نیب کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید محمد فاروق شاہ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے کرپشن کے مقدمات میں ضمانت کی توسیع سے متعلق سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسپیشل پراسیکیوٹر نیب کو 24فروری کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمات میں ضمانت میں توسیع کی جائے کیونکہ ڈاکٹروں نے ان مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں سفر کرنے سے بھی منع کر رکھا ہے ،لہٰذا آئینی درخواست کی فوری سماعت اور ضمانت میں توسیع کی جائے۔
تازہ ترین