• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ برقرار،عدالت وزارت داخلہ پربرہم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر وزارت داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآ مد نہ ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نےʼʼ کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے ملزمہ اور وفاقی وزارت داخلہ کی اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم برقرار ہے جس کا تفصیلی فیصلہ آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا،فاضل عدالت نے مقدمہ میں فریق بننے کے لئے راو لپنڈ ی کے مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز شاہ کی اہلیہ صائمہ جاوید کی جانب سے دائر درخواست بھی خارج کردی ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بند یا ل اور جسٹس فیصل عرب پرمشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز مقدمہ کی سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس، میاں ثاقب نثار نے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزارت داخلہ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مختصر فیصلہ کے بعد ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے ،انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمدکیوں نہیں ہواہے ؟سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تمام درخواستیں غیر موثر ہوچکی ہیں اورایان علی کے بیرون جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، اگر سپریم کورٹ کے حکم پرعملدآمد نہ ہوا تو ہم یہ معاملہ خود دیکھیں گے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت سمیت تما م آپشن استعمال کریں گے۔
تازہ ترین