• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے مزید جنگی ہیلی کاپٹرز کا آرڈر دے دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی وزارتِ دفاع نے جنگی ہیلی کاپٹرز بنانے والے ادارے ’’لیونارڈو‘‘ کو مزید اے ڈبلیو۔139 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا آرڈر دیا ہے، ملک کے فضائی بیڑے میں ایسے ہیلی کاپٹرز پہلے ہی سے موجود ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف کارروا ئیو ں میں نہایت مؤثر ثابت ہوئے ، تاہم ایک بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر ساز کمپنی نے فراہم کئے جانے والے ہیلی کاپٹرز کی تعداد نہیں بتائی جو رواں سال کے وسط سے پاکستان کو دیئے جائیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹرز انتہائی ناسازگار موسم میں بھی پرواز کی صلاحیت رکھتے اور ملک کے آپریشنل ماحول کے لئے نہایت موزوں ہیں۔ یہ ملٹی رول ہیلی کاپٹر رسپانس اور ریسکیو کے لئے ہنگامی آپریشنز کی ضروریات سے نمٹنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین