• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بچے فروخت کرنے کے الزام میں فلاحی ادارے کے سربراہان گرفتار

کولکتہ (اے ایف پی) بھارتی پولیس نے بچے گود لینے کے مرکز کے سربراہوں کو گرفتار کرلیا، ان پر غیر ملکی جوڑوں کو 17بچے فروخت کرنے کا الزام ہے، تفتیش کاروں کے مطابق ان بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 14 برس کے درمیان تھیں، ان بچوں کو یورپ، امریکا اور ایشیائی جوڑوں کو 12 ہزار سے 23 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا اور ملک سے باہر منتقل کردیا گیا، پولیس نے مغربی بنگال میں بیمالہ شیشو گریہا سینٹر کے سربراہ چندانہ چکرابورتی اور ان کے نائب سونالی موندال کو ایک خفیہ معلومات کی بناء پر گرفتار کیا۔ 
تازہ ترین