• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پر حملہ بھارت پر حملہ تصور کرینگے، مودی کی غنی کو یقین دہانی

لاہور(خالد محمود خالد) وزیر اعظم مودی نے افغان صدر اشرف غنی کے پیغام کے جواب میںیقین دلایا کہ بھارت افغانستان میں کسی بھی ملک کی طرف سے حملے کو بھارت پر حملہ تصور کرے گا اور افغانستان کے عوام کے تحفظ اور ان کی سلامتی کے لئے ہر ممکن حد تک اقدامات کرے گا۔ ایک بھارتی ٹی وی نے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت میں افغانستان کے سفیرڈاکٹر شائدہ ابدالی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہنگامی طور پر ملاقات کی اورانہیںپاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی آڑ میں مبینہ طور پر شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے صدر اشرف غنی کا خصوصی پیغام دیا۔
تازہ ترین