بیروت (جنگ نیوز) فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی صدارتی امیدوار مارین لی پین نے لبنان کے مفتی اعظم کے ساتھ ملاقات سے قبل اسکارف پہننے سے انکار کردیا جس کے بعد دونوں کی ملاقات منسوخ ہوگئی، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدارتی امیدوار ان دنوں تین روزہ دورے پر لبنان میں موجود ہیں اور منگل کو ان کی ملاقات لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبدالطیف درمیان سے طے تھی، رپورٹ کے مطابق جب مارین لی پین مفتی اعظم سے ملاقات کے لیے ان کے دفتر پہنچیں تو انہیں دروازے پر ہی روک لیا گیا اور دفتر کے حکام نے انہیں ایک اسکارف دیا اور کہا کہ وہ ملاقات سے قبل اسے پہن لیں، تاہم مارین لی پین نے اسکارف پہننے سے انکار کردیا اور دفتر کے حکام سے ان کی چند منٹوں تک بحث بھی ہوئی۔