• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ،ینگ ڈاکٹرزکااحتجاج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن اہلکاروں کے چھاپے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔ڈاکٹرز نے پنجاب بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بندکرنے کا اعلان کیا اور اینٹی کرپشن اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن اہلکاروں نے 2ڈاکٹروں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا۔سروسز اسپتال کے ڈاکٹر اس وقت سراپا احتجاج بن گئے جب اینٹی کرپشن کے کچھ اہلکاروں نے کرپشن کے الزامات میں مطلوب ڈاکٹر عاطف اور نعمان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی ۔
تازہ ترین