• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنیوالے 3منصوبے اس سال پیداوار شروع کر دینگے

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 3منصوبوں سے اس سال پیداوار شروع کر دیں گے۔ ان منصوبوں سے300میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ہوا سے50میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہائیڈرو چین منصوبہ اگلےماہ مکمل ہو جائے گا جبکہ99میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا یو ای پی ونڈ پاور منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ہوا سے 100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 3منصوبے پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں جو بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ اسی طرح سچل انرجی ڈیولپمنٹ منصوبہ جون تک مکمل ہو گا جس سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ 100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا تھری گورجیز ونڈ فارم پاکستان منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہو گا جس سے 100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ 
تازہ ترین