• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ،وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد سے متعلق تفصیلات طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں جبکہ چیف جسٹس نے مشیروں کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ وزیراعظم کے مشیروں کی تقرری شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے ہائیکورٹ چیلنج کی گئی تھی درخواست گزارنے عدالت کوبتایاکہ آئین کے تحت وزیراعظم 5سے زائد مشیر نہیں رکھ سکتے لیکن وزیراعظم نے لاتعداد افراد کونوازنے کے لیے مشیروں کو تعینات کرکے وفاقی وزیر کا درجہ دیدیاہےدرخواست گزارنے عدالت سے استدعاکی کہ فوری طورپروزیراعظم کے تمام مشیروں کو کام سے روکنے کاحکم دیاجائے سرکاری وکیل نے استدعاکی کہ مشیرسیاسی عہدہ ہے سرکاری نہیں  مشیروں کی تقرری آئین کے تحت کی گئی چیف جسٹس نے درخواست پر وزیراعظم کے مشیروں کی تفصیلات طلب کرلیں اور مشیروں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔
تازہ ترین