• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے علم کو ہتھیار بنانا ہوگا، ثروت قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے کرپشن کو ختم اور علم کی طاقت کو ہتھیار بنانا ہوگا، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف قومی ایکشن پلان کو اس کی روح کے مطابق یقینی بنانا ہوگا، دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن انسانیت کے قاتل ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان کے خلاف بے رحم آپریشن وقت کی ضرورت ہے، ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں پر پانی پھیرنے نہیں دینگے، افغانستان کو پاکستان کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف لڑنا ہوگا ، پاکستان کا دشمن افغانستان کا دوست نہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر گھارو،بدین ،سجاول سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، دین اسلام ہمیں تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ،دہشتگرد اسلام کے چور ہیں جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مزارات اولیاء ،مساجد، اسکولوں ،بازاروں اور مذہبی عبادتگاہوں کو نشانہ بناتے ہیں عوام کے جان ومال سے خون کی ہولی کھیلتے ہیں اور مذہبی فسادات کی سازش رچاتے ہیں، پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے اور ہمارے لئے سب سے عظیم نعمت ہے ،پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔
تازہ ترین