• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کا ملک گیر آپریشن ردالفساد شروع، بری بحری فضائی افواج اور قانون نافذ کرنیوالے تمام ادارے شامل

راولپنڈی( وقائع نگار) پاک فوج نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ملک بھر میں ’’رد الفساد‘‘ کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آپریشن میں بری ،بحری،فضائی افواج اورقانون نافذ کر نے والے تمام ادارے حصہ لیتے رہیں  گے، ملک بھر میں جاری انسداد دہشت گردی کی تمام کاررو ائیا ں اب آپریشن ردالفساد کا اہم حصہ ہوں گی،پنجاب رینجرز آپریشن بھی اسی کاحصہ ہوگا،آپریشن کامقصدد ہشتگر دی کاخاتمہ اورسرحدی انتظام موثربنا نا ہے، آپریشن کااعلان پا ک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدار ت اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا،کور ہیڈ کوارٹرز لاہورمیں ہونے والے اہم اجلاس میں پنجاب کے  تمام کور کمانڈرز کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کےمطابق اجلاس میں ملک کی سکیورٹی اوردہشتگردی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔آپریشن کا مقصد بلا تفریق دہشتگردی کا خاتمہ اور اب تک ہونے والے آپریشن کی کامیابیوں کومستحکم کرنا ہے۔ آپریشن کا مقصد سرحدی سلامتی کوبھی یقینی بنانا ہے۔آپریشن میں پاک فوج، فضائیہ ،بحریہ اور سول سکیورٹی کے ادارے حصہ لیں گے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئےموثر اقدامات کریں گے۔رد الفساد آپریشن نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا حصہ ہے ، جس میںدہشتگردی کو بلا امتیاز جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔فاٹامیں  پنجاب میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے رینجرز بڑے پیمانے پر کارروائی کریگی۔ملک کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ وگولہ بارودسے پاک کیا جائے گا۔ واضح رہےکہ پاک فضائیہ فاٹامیں پہلے سے جاری آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اوراب بھی وہاں کام کرتی رہے گی۔ 
تازہ ترین