• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فوجی عدالتوں سے متعلق تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہوگئی،فضل الرحمٰن

 اسلام آباد(آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت فوجی عدالتوں کے حوالے سے ترمیم پر ہمارے تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے ،قانون سازی پر لبرل سوچ کا غلبہ نہیں ہونے دینگے، لبرل سوچ والے آئین سے ماورا پاکستان کی سیاست پر قبضہ کی کوشش ترک کر دیں، آئین سے ماورا ءسیاست پر غلبہ کی کوشش کو قوم  قبول نہیں کریگی، امریکا سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہئے، امریکانے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو ویزا نہ دے کر غلاموں اور آزادی کے علمبرداروں کا فرق واضح کردیا ہے، ملک میں حکومت جے یو آئی کے حوالے کردیں کرپشن ختم ہوجائے گی ۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پالیسی کے معاملے پر ہم نے جمود کوتوڑنے کی کشمیر کمیٹی کے تحت کوشش شروع کر دی ہے وزارت خارجہ ہماری تجاویز سے متفق ہے ، اس بارے میں آزاد کشمیر حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جاتا رہے گا ، مولانا نے واضح کیا کہ 2017 ءمیں کوئی” سیاسی تبدیلی دیکھ رہے ہیں نہ انتخابات“ ۔انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں میں باہمی تعاون کے لئے رابطے ہیں2018ء کے انتخابات میں ہماری کوشش ہوگی کہ دینی جماعتیں آپس میں ووٹ نہ کاٹیں ۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کے بعد ہم نے فاٹا اصلاحات کا حل نکال لیا ہے۔ یعنی فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا حل نکل آیا ہے،مولانا نے کہا کہ حکومت کے ساتھ صرف شناختی کارڈز بلاکس کرنے کا معاملہ رہ گیا ہے ۔
تازہ ترین