• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ

انقرہ( آئی این پی ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کو صدارتی محل میںوزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ اس سے قبل وزیر اعظم محمد نوازشریف ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچے توترکی کے وزیر کھیل نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم نواز شریف کا پر تپاک استقبال کیا،و زیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی،وزیرتجارت خرم دستگیر اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم  آج  انقرہ میں پاک ترک اعلیٰ سطح  سٹریٹجک  تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم محمد نوازشریف اور ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے،وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات،علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔
تازہ ترین