• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔میں جا معہ کراچی سے بی ایس کامرس کر رہا ہوں، میرے والد صاحب سمجھتے ہیں مجھ میں اچھے مارکیٹنگ اسکلز ہیں جن کی وجہ سے مجھے مارکیٹنگ کی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے،میں پریشان ہوں کہ میں کیا کروں اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں (فراز شیخ۔کراچی)
ج۔اگر آپ کے والد صاحب سمجھتے ہیں کہ آپ ایک اچھے مارکیٹیئر ہیں تو یہ ایک اچھا مشورہ ہے لیکن میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنے اسکلز کا تعین میرے کچھ سوالات کے بعد خود کریں ،کیا آپ سفر کرنا پسند کرتے ہیں،کیا آپ بات چیت میں اچھے ہیں،کیا آپ لوگوں کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ میں یہ سب خوبیاں ہیں تو آپ مارکیٹنگ میں ماسٹرز ضرور کریں اور اس میں اُبھرتا ہوا مضمون سپلائی چین مینجمنٹ ہے۔
س۔میںنے بی ایس آنرز میتھمیٹکس میں کیا ہے اور اب میں ایم ایس یا ایم فل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہتا ہوں۔(خلیل رشید۔لاہور)
ج۔چار سال میتھمیٹکس پڑھنے کے بعد جو سب سے پہلا کیریئر کے حوالے سے شعبہ سامنے آتا ہے وہ ٹیچنگ ہے اوراچھے پبلک یا پرائیوٹ سیکٹر اداروں میں ٹیچنگ کے حوالے سے درکار کوائف میں ایم فل شامل ہے،آپ چند سال ٹیچنگ کے شعبے میں تجربہ حاصل کرنے کے بعد اپنے ریسرچ ایریا کا انتخاب کریں ، اس سے آپ کوکام کرنے کے مزید مواقع حاصل ہوں گے۔
س۔میںایسٹرن میڈیسن اور سرجری میں بیچلرز کے چوتھے سمیسٹر میں ہوں،میں آپ سے یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اس شعبے کا کیا اسکوپ ہے ،میری رہنمائی فرمائیں ،میں بہت پریشان ہوں۔(ماہرہ حق۔لاہور)
ج۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ یہ ڈگری ہمدرد یونیورسٹی سے کر رہی ہیں اور اس میں آپ کو ٹریننگ ہربل اور یونانی میڈیسن میں دی جا رہی ہے اور آپ کی ڈگری نیشنل کونسل برائے طب سے تصدیق شدہ ہے،آج کل زیادہ تر مغربی ممالک کے لوگ ایلو پیتھی کی بجائے ہربل علاج کی طرف جا رہے ہیں،اگر اس ڈگری کے بعد آپ اپنا رجسٹرڈ کلینک بنا سکتی ہیں تو آپ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعدمناسب تجربے کے ساتھ اپنا کلینک شروع کر لیں،اگر آپ ایسا نہیں کر سکتیں تو آپ اس کے بعد پی ایچ ڈی کریں اور ٹیچنگ کے شعبے کا انتخاب کریں۔
س۔میں نے الیکٹرونک اور الیکٹریکل سسٹم میں بیچلرز کیا ہے ،یہ ایک نان انجینئرنگ پروگرام ہے اور ایچ ای سی سے منظور شدہ ہے،مجھے آپ بتائیں کہ میں ماسٹرز کے لئے کس شعبے کا انتخاب کروں اور ملازمت کےلئے کہاں اپلائی کروں؟۔ (غلام فرید۔اسلام آباد)
ج۔الیکٹرونک اور الیکٹریکل سسٹم میں بیچلرز کرنے کے بعد آپ سسٹمز ورک جس میں الیکٹریکل اور الیکٹرونکس دونوں کا کام شامل ہے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ ملٹی نیشنل مینوفیکچرنگ یونٹس جو الیکٹرونک اور الیکٹریکل پروڈکٹس بناتے ہیں اُن میں اپلائی کر سکتے ہیں،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ واپڈا اور نیپرا جیسے اداروں میں اپلائی کریںاور ماسٹرز کے لئے سسٹمز مینجمنٹ جیسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کریں۔

.
تازہ ترین